11 اپریل 2026 - 16:46
مآخذ: ابنا
ایرانی وفد کو پاکستان میں مکمل اختیارات حاصل

 پاکستان میں جاری اہم مذاکرات کے لیے ایرانی وفد کو مکمل اختیارات حاصل ہیں اور انہیں فیصلے کرنے کے لیے تہران سے فوری مشاورت کی ضرورت نہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں جاری اہم مذاکرات کے لیے ایرانی وفد کو مکمل اختیارات حاصل ہیں اور انہیں فیصلے کرنے کے لیے تہران سے فوری مشاورت کی ضرورت نہیں۔

رپورٹ کے مطابق تین اعلیٰ ایرانی حکام نے بتایا کہ یہ مذاکرات نہایت حساس اور اہم نوعیت کے حامل ہیں، اسی لیے مذاکراتی ٹیم کو مکمل خودمختاری دی گئی ہے تاکہ وہ بروقت اور مؤثر فیصلے کر سکے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وفد نے گزشتہ شب اسلام آباد پہنچنے کے بعد پاکستان کی فوجی قیادت سے بھی ملاقات کی، جبکہ آج دوپہر کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات شیڈول ہے۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ایران اور امریکہ کے درمیان باضابطہ مذاکرات آج شام کو متوقع ہیں، جنہیں خطے کی صورتحال کے تناظر میں انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha